سراج الحق نے سوات میں دھماکے کودہشت گردی قرار دیدیا

لاہور(امت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکوں کوقرار دیا ہے

لاہور منصورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سوات کے علاقے کبل میں قائم سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والا واقعہ پر حکومتی مؤقف کو مسترد کردیا۔اور کہا کہ یہ دہشت گردی ہے جس کو حکومت چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بیس سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، یہ خون ریزی کا سلسلہ کب بند اور عوام کو کب امن نصیب ہو گا؟ اور لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے کے پی میں عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا ہی نہیں پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں، حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں، نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں