راولپنڈی (امت نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں سکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں امن واستحکام کی ضرورت پر زوردیا گیا جبکہ دونوں افواج میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ دورے پرچین میں ہیں،آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے پرتپاک استقبال کیاگیا،بی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پی ایل اے کے جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا بھی معائنہ کیا ، آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کی مزید عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون بڑھانے پر بات ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں ۔