شکار پور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پورکو ریاست مخالف تقاریر کیس میں بری کر دیا گیا، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر شکار پورکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریاست مخالف تقاریر کیس میں بری کر دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کیلیے پولیس کو احکامات جاری کر دیے۔