تہران: ایران میں ایک طاقت ور شیعہ عالم دین آیت اللہ عباس علی سلیمانی قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں 75 سالہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو حملہ آور نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
تاحال قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔
This case is reminiscent of the knife attack on Ayatollah Yousef Tabatabai-Nejad, Khamenei's representative in Esfahan Province, last year. But he survived.
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) April 26, 2023
آیت اللہ عباس علی سلیمانی طاقتور عالم دین ہیں جو صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں زاہدان میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرتے رہے ہیں۔
وہ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے بھی رہے اور ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی کونسل کے بھی رکن تھے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نہایت قریب سمجھے جاتے تھے۔