اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
میڈی رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جس رقم کا مطالبہ کیا رہا تھا ایوان اس پر غور کرے گا، پہلے بھی قومی اسمبلی دو مرتبہ اس معاملے کو مسترد کر چکی ہے اور توقع یہی ہے کہ ایک بار پھر قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے رقم کی فراہمی کے مطالبے کو مسترد کر دے گی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ 3 افراد مسلسل پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، ارکان آج بہت جذبات ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ ان تینوں افراد کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ اس طرح کی شخصیات کو استحقاق کمیٹی طلب کرے گی اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں