نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار مارے گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ چھتیس گڑھ میں ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور کے قریب منی وین میں سوار ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز کے قافلے پر کیا گیا جس میں وین ڈرائیورس سمیت 10 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈی آر جی اہلکار خفیہ اطلاع پر ضلع دانتے واڑا کے علاقے ارنپور میں ماؤ علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن سے واپس آرہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کی زد میں آگئی جس سے دھماکا اور اور 10 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے