اسلام آباد(امت نیوز)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی ارکان اسمبلی کو دارالحکومت میں رہنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ انتخابات کو نہیں مانتے تو ٹکٹ کیسے جاری کریں، لہٰذا اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں ہی حصہ لیں گے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے انتخابات پر مذاکرات کے لئے پارلیمان کا فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پر مذاکرات کے لئے کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی اور تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، جمہوریت کی خاطر کسی قسم کی قربانی کے لئے بھی تیار ہیں