اسپیکرقومی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو آج ہی خط لکھوں گا جس کے ذریعے فاضل ججز تک ایوان کے جذبات پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، تجویز ہے کہ فاضل ارکان کے جذبات سپریم کورٹ تک پہنچاؤں۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کی وزارت خزانہ کی سمری ایک بار پھر پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دے دی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 روپے جاری نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔