لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کے احتجاج کے بعد پنجاب میں ٹکٹوں کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے 21 امیدواروں سے ٹکٹ واپس لے لیے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں کو دیے گئے ٹکٹ واپس لے کر نئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں
آج پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے ہیں اور 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 26, 2023
انہوں نے بتایا کہ مزید 9 نئے امیدواروں کو بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔