لاہور(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے شکوہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں وہ انجری کا شکار ہوئے تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی۔ البتہ دوسری ٹیم سے شین واٹسن میری طبعیت پوچھنے آگئے۔
ایک انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر رومان رئیس نے بتایا کہ انجری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو درخواست کی کہ مجھے انگلینڈ بھیجیں تاکہ اپنا چیک اَپ کرواسکوں تو کوئی مثبت جواب نہیں جب جواب آیا توآپ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیر نہیں رہے
انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایک وقت لگا کہ اب کرکٹ میں واپسی مشکل ہے لیکن ری ہیب جاری رکھا، میری انجری کے دوران تقریباً 32 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا جس کا آدھا اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اٹھایا۔