اٹک (نامہ نگار ) دریائے سندھ میں اٹک خو رد اور سوجھنڈا گاوں کے مقام پر پکنک منانے والے 6نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔مرنے والوں میں 2سگے اور ایک چچا زاد بھائی بھی شامل ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے 3لاشیں نکال لیں جبکہ 3لاشیں تاحال نہ مل سکیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر نہاتے ہوئے پبی شہر کے رہائشی 2 جوان ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں ڈوبنے والوں میں 16سالہ جبران ولد عنایت خان اور 20 سالہ احمد خان ولد گلزور خان شامل ہیں۔قبل ازیں سوجھنڈا گاوں کے مقام پر عید کے موقع پر پکنک منانے کے لئے نہاتے ہوئے 2 بھائی اور چچا زاد سمیت 3 جوان ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کی تلاش کے لیے انتھک کوشش جاری رکھیں لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی، ڈوبنے والوں میں 17 سالہ زاہد ولد ممتاز، 14 سالہ کاشف ولد ممتاز اور 17 سالہ تنویر احمد ولد اسد خان شامل ہیں، دو سری کا ررو ائی میں دریا ئے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر نہاتے ہوئے تحصیل حضرو کا رہائشی 32 سالہ سجاد ولد ریاض ڈوب گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نکال کر تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔