اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے میں پوری قوم اورعمران خان کی جیت ہوگی، پوری قوم کو کال دینے کے لیے عمران خان تیار ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن سے صرف عمران خان کی وجہ سے بھاگ رہے ہیں، توہین عدالت کی ہیٹ ٹرک ہو چکی ہے، عید کی پوری چھٹیاں گزر گئی ہیں، ایک دن اور گزرگیا، کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، کل کا اجلاس غیرآئینی اور غیرقانونی تھا۔ پارلیمنٹ کے گیٹ پراراکین کو روکا گیا، عمران خان نے عدلیہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ واحد حل پورے ملک میں الیکشن ہے، تمام اسمبلیاں تحلیل کریں، یہ مذاکرات نہیں کرتے عدالت پر حملہ آور ہوتے ہیں، آج فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی ہے، فیصلہ ہو گا کہ آئین کی پاسداری ہو گی ۔