پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ نےپاکستان کو 289رنز کاہدف دے دیا

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ وِل ینگ 86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔