مذاکرات: پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں

اسلام آباد(امت نیوز) اتحادی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں پی ٹی آئی نے حکومتی وفد کے سامنے 3 شرائط رکھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی شرط تھی کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں، 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، دو گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا، آئین سے ماورا حل ممکن نہیں ہے، کل دوبارہ ادھر ہی ملاقات ہو گی۔