اسلام آباد(امت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان اور میاں افتخار حسین نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کردی۔
پی ٹی آئی کا مذاکراتی وفد حکمران جماعت سے مزاکرات کے لیئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے جہاں انکی اتحادی جماعت کی اہم جماعت اے این پی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔۔۔
ملاقات میں زاہد خان اور میاں افتخار حسین شامل۔۔
اے این پی کے ہنماوں نے 3 جولائی کی کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان تحریک… pic.twitter.com/kvWoafBI96
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) April 27, 2023
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس 3 مئی کو ہوگئی۔ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملک کا اہم مسئلہ معیشت، دہشت گردی اور سیاسی صورتحال ہے، کانفرنس میں ان اہم مسائل پر غور کیا جائے گا ، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔