فخرزمان کی سنچری:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے فخرزمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے ہرادیا ۔میزبان ٹیم نے 288 رنز کا ہدف 5 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا

288 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ فخرزمان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، پاکستان کی پہلی وکٹ 124رنز پر گری ۔ جب امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔214رنز پر کپتان بابر اعظم پویلین لوٹ گئے۔ وہ صرف ایک رن کی کمی سے نصف سنچری مکمل کرنے سےمحروم رہے۔

شان مسعود صرف ایک رن بنا کر میدان چھوڑ گئے ۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 گیندوں پر 117رنز کی اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔فخر زمان 255 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 273رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب آغاسلمان 7 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے

محمد رضوان نے 42رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ وِل ینگ 86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی