اسلام آباد(اُمت نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی ۔تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے ،جے یوآئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور، جلال الدین ایڈووکیٹ ملاقات میں شریک ہوئے،وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی ۔ ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق گفتگو بھی ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے، پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،پارلیمان کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئے۔ان کاکہناتھا کہ جے یوآئی کا موقف واضح ہے، پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔