لاہور(امت نیوز) عسکری اداروں کیخلاف بیان دینے کے مقدمے میں پیشی کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظورکرے،جان کو خطرات لاحق ہیں دوبارہ حملے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے موقع پر2ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ایف سی کے 420 اور رینجرز کے 300 اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے 4 ایس پیز اور 11 اے ایس پیز بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہیں۔
یاد رہےکہ عسکری اداروں کیخلاف بات کرنے پرعمران خان کیخلاف 7 اپریل کو مقدمہ مجسٹریٹ منظوراحمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔