متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے خوشخبری
یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا
April 28, 2023 · بام دنیا
کراچی (امت نیوز) متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا۔
ویزاسینٹرمیں عوام کی سہولت کے لئے 11کاونٹر قائم کیے گئے۔ویزاسینٹرکے قیام سے ویزے کے لئے شہریوں کو اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔
سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزا کی سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔