کراچی (امت نیوز) جھڑپوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں گِھرے سوڈان سے 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ سوڈان سے پاکستان پہنچنے والے پاکستانیوں کا پہلا گروپ تھا۔
ترجمان کے مطابق اپنے شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب دیگر ممالک کا بھی سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔
جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سوڈان سے 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان سے ہر پاکستانی کا محفوظ انخلا اور انہیں بحفاظت گھر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔