امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ

حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا

               
April 28, 2023 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک: امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاسکا میں تربیتی پروازکے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔امریکی فوج کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، دو  فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہلاک ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر ٹریننگ سیشن کے بعد واپس آرہے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ سے کم وقت میں اسی نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔