اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو فنڈز کے اجراکے معاملے پر نوٹس بھجوادیا۔
حکام کے مطابق عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ بھجوایا ہے۔ عدالتی نوٹس پر تاحال وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔