ممبئی: بالی ووڈ اداکارسورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں بری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے ( سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 10 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جیا خان کے بوائے فرینڈ اور بھارتی اداکار آدیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو بے قصورقراردیا۔
سورج پر الزام تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو خودکشی پراکسایا۔عدالت نےفیصلے میں کہا کہ عدم شواہد کی بنا پرسورج کواس کیس میں قصور وارنہیں ٹھہرایا جاسکتا، لہذا عدالت انہیں بری کرتی ہے۔
فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اداکار سورج پنچولی بھی عدالت میں موجود تھے۔اس کیس میں سورج پنچولی پر 2018 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم اداکار نے صحت جُرم سے انکار کیا تھا۔