اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
حکومتی مذاکراتی وفد میں اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، طارق بشیر چیمہ، خواجہ سعد رفیق،اعظم نذیر تارڑ،کشورہ زہرا شامل ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی، فواد چویدری اور بیرسٹرعلی ظفر پی ٹی آئی مذاکراتی وفد کا حصہ ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی جن پرغورکے بعد ہی حتمی شکل دی جا سکے گی ۔
مذاکرات سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔