فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی و حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش ہوئی،موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلشن حدید، ایم نائن موٹروے، گڈاپ اور بحریہ ٹائون،نوری آباد کے اطراف بارش بادل برس پڑے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے،بارش کا سلسلے وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ادھر جامشورو اورحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں  بھی  ہوائوں  کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

حیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے باعث 121 میں سے 60 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جبکہ حیسکو ریجن کے 524 فیڈرز میں سے 240 فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی شدت برقرار ہے۔

دوسری جانب سردار سرفراز  نے کہا ہے کہ یکم مئی تک سسٹم سندھ پر اثر انداز رہےگا، ہوا کا کم دباؤ سندھ اور بلوچستان میں موجود ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کراچی کے مضافات میں بارش ہوئی جبکہ رات میں بھی  ہلکی سے معتدل بارش مذید ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں  آئندہ 3 سے 4 دن وقفے وقفے سےبارش کا امکان رہے گا۔