راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے3 حملے کیے،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے 3 حملے کیے ،ایک خود کش حملہ آور نے خود کو چیک پوسٹ کے قریب اڑا دیا۔
عامر کلام اور تاجبی خیل میں بھی دہشتگردی کے واقعات پیش آئے ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونےوالوں میں نائب صوبیدارتاج میر،حوالدارذاکراحمد،سپاہی عابدحسین شامل ہیں جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos