اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے کی ایک گاڑی حادثےکا شکار ہو گئی
ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سوشل میڈیا پر ویڈیو دکھاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی،عمران خان کے قافلے کے ساتھ اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی سکھیکی سروس ایریا کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ،گاڑی مکمل تباہ ہو گئی،کار ڈرائیور عمران خان کے قافلے کو لائیو دیکھا رہا تھا کہ کار قابو سے باہر ہو گئی۔ کار حادثے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں کار ڈرائیور کو عمران خان کے قافلے کے پیچھےدیکھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔