پرویز الہیٰ کو کہنے آئے تھے کہ کیس میں اُن کی ضمانت نہیں ہوئی، پولیس

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کو یہ کہنے آئے تھے کہ کیس میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مزاحمت پر پولیس کو ایکشن کرنا پڑا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ کی ضرورت نہیں تھی، پرویز الہیٰ کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا ہے، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی اور رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔