اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) گزشتہ روز کراچی ایکسپریس ٹرین کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی ستر سالہ رابعہ بیگم اور ان کے پوتے پوتی اور نواسی کی تدفین کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری تعلیم رجب عباسی کی اہلیہ اور بریگیڈئر کامران عباسی کی والدہ رابعہ بیگم سمیت ان کے پوتے دس سالہ عبد الرحمان ولد محمد کامران اور نو سالہ مریم دختر کامران کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ آبائی علاقے اوسیا مری میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے عوام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ رابعہ بیگم کی نواسی انیتا دختر کرنل محمد اکرام عباسی کی نماز جنازہ اور تدفین ڈی ایچ اے فیز ٹو راولپنڈی میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر فوجی حکام کی جانب سے ان کی قبر پر پھول بھی چڑھائے گئے۔