بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (امت نیوز) مقامی عدالت میں آج توشہ خانہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی تعطیل کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پہلی بار کیس کی سماعت کرنا تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 27 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج کو مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

PTI