سراج الحق کی پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس آپریشن کی مذمت

لاہور(اُمت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پولیس کا بکتر بند کا استعمال ناقابل فہم ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات ہیں تو بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔