اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، خنجراب بارڈر پر سرحدی تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی حکومت سے خنجراب بارڈر پر پورے سال تجارت جاری رکھنے کا مطالبہ بھی منظور کروالیا،بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت چین نے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کردیں
بلاول بھٹو زرداری کے حق میں گلگت بلتستان اسمبلی نے خنجراب بارڈر پر تجارت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خنجراب بارڈر سے تجارت کے دوبارہ آغاز اور اس کے پورے سال جاری رہنے کے عمل سے ملک کی مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر پر تجارتی عمل کے پورے سال کیلئے آغاز اور عائد دیگر پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دی۔