کراچی (اُمت نیوز ) سوڈان سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے ، پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97 پاکستانیوں کو لے کراچی پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ر پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔
Third batch of 97 Pakistani nationals from Port Sudan has arrived at JIA, Karachi via Jeddah aboard PAF aircraft C-130. Government of Pakistan will continue to facilitate the safe return of stranded Pakistanis. pic.twitter.com/leTuhqq30Q
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 29, 2023
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلاء اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔