لاہور(امت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے یکجہتی کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اپنا آرڈر خود تبدیل نہیں کرتی تو الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے۔