لاہور(امت نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے
سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔
دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اسکو کو مسلط کرنے والے پاکستان…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2023
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اس کے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک میں تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی کروڑوں روپے میں فروخت سے متعلق گفتگو سنی جا سکتی ہے