راولپنڈی (امت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان کو فتح کے لئے ۔۔ رنز کا ہدف دے دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے قائد ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کئے
کیویز کی طرف سے اننگ کا آغاز ول ینگ اور چیڈ بوئس نے کیا، دونوں نے ابتدا میں ہی محتاط انداز میں اسکور کو آگے بڑھایا اور اس دوران چند خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم چھٹے اوورز میں حارث رؤف نے محمد رضوان کی مدد سے ول ینگ کو پویلین بھیج دیا، بیٹر نے 22 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 19 اسکور بنائے۔
پہلے میچ میں سنچری بنانے والے ڈیرل مچل نے اوپنر چیڈ بوئس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں رنز بنائے۔ دونوں بیٹر کے درمیان 80 گیندوں پر 86 اسکور کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ حارث رؤف نے 19 ویں میں کیا، چیڈ بوئس 51 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے
ڈیرل مچل نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 119 گیندوں پر 129رنز اسکور کئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے
کپتان ٹالم لیتھم بدقسمتی سے سنچری اسکور نہ کرسکے ، اور 98رنز پر پویلین لوٹ گئے
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 4 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی