فائل فوٹو

پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانےوالاافغان باشندہ پکڑا گیا

کراچی(امت نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافرامین اللہ کراچی ایئرپورٹ سے پروازٹی جی 342 کے ذریعے فلپائن جانے کی کوشش کررہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پرفلپائن کا وزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافرنے جعلسازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلمی ظاہر کی ، ملزم اپنے رہائشی پتے کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکا۔
ایف آئی اے کے مطابق دوران تلاشی مسافر کے موبائل سے افغان پاسپورٹ کی تصاویر برآمد کر لی گئیں، ملزم نے جعلسازی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا