پرویزالہیٰ کے گھرپرچھاپے سے وفاقی حکومت کا تعلق نہیں،ڈار

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیااور واضح کیا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں
وزیرخزانہ نے ٹیلی فون پر شاہ محمود قریشی سے پرویز الٰہی کے گھر پر حملے ، چادر اور چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ کارروائی نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے،اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔