اسلام آباد(امت نیوز)آئندہ مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 20 لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا جائے گا
وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے درمیان مشاورت ہوگی۔
دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئےخصوصی اسکیم لائی جائے گی۔اس کے تحت دکانداروں پر بجلی بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی بلوں کے ساتھ یہ ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کو منتقل کریں گی۔
سالانہ ایک کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آر یہ اسکیم لائے گا اور انہیں ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔