ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی،راناثنا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پرکہاہے کہ صوبائی حکومت چھاپے کے لیے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ پنجاب پولیس دراصل وفاق کے ماتحت نہیں ، آپریشن کے لیے وفاق سے فورسز کی ضرورت ہو تو لکھ کردیا جاتا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آڈیولیکس کو چیک کیا جعلی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کےلیے سامنے آنا ہوگا۔

رانا ثنااللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔