نیب نے مونس الہی اور لی افضل ساہی کو 20 فروری کو پہلے ہی طلب کر رکھا ہے۔ فائل فوٹو
نیب نے مونس الہی اور لی افضل ساہی کو 20 فروری کو پہلے ہی طلب کر رکھا ہے۔ فائل فوٹو

اینٹی کرپشن کاپرویزالہیٰ کو 6مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(امت نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی

کاغذات کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔