فخرزمان کے ون ڈے میں 3 ہزار رنز، مسلسل تیسری سنچری

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے دوران ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

وہ3 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشیا کے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔  فخر زمان نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

فخر زمان 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ دوسرے تیز ترین پلیئر بھی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

 

 

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 57 اننگز میں 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر نے شاندار سنچری کرکے فخر نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی فخر زمان نے سنچری کی تھی اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فخر زمان مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے بھی چوتھے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

 

 

فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔