راولپنڈی (امت نیوز)پاکستان نے ہائی اسکورنگ میچ میں فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے 5 وکٹو ں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ، جواب میں پاکستان نے ہدف 49 ویں اوور میں 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا ۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی ، امام الحق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔بابر اعظم نے 65رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔
اس کے بعد محمد رضوان نے فخرزمان کے ساتھ کیوی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔محمد رضوان نے 54رنز پر ناٹ آؤٹ رہے
فخرزمان نے 180رنز کی یادگار اننگز کھیلی ۔جس کے لیے انہوں نے صرف 144 گیندوں کا سامنا کیا۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے
نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری ،ہینری شپلےاور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کیویز کی طرف سے اننگ کا آغاز ول ینگ اور چیڈ بوئس نے کیا، دونوں نے ابتدا میں ہی محتاط انداز میں اسکور کو آگے بڑھایا اور اس دوران چند خوبصورت شارٹس کھیلے۔ تاہم چھٹے اوورز میں حارث رؤف نے محمد رضوان کی مدد سے ول ینگ کو پویلین بھیج دیا، بیٹر نے 22 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 19 اسکور بنائے۔
پہلے میچ میں سنچری بنانے والے ڈیرل مچل نے اوپنر چیڈ بوئس کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں رنز بنائے۔ دونوں بیٹر کے درمیان 80 گیندوں پر 86 اسکور کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ حارث رؤف نے 19 ویں میں کیا، چیڈ بوئس 51 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے
ڈیرل مچل نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 119 گیندوں پر 129رنز اسکور کئے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے
کپتان ٹالم لیتھم بدقسمتی سے سنچری اسکور نہ کرسکے ، اور 98رنز پر پویلین لوٹ گئے
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 4 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی