لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔کارکنوں سے ویڈیولنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کے پیچھے بدنیتی نظر آرہی ہے۔ آپ الیکشن لڑیں جیت جائیں تو بجٹ بنالیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا تھا کہ 14مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل ہو توپورے ملک الیکیشن کیلئے تیار ہیں،ورنہ پنجاب اور خیبر پختون میں الیکشن کرائیں۔
عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرکے واپس جانے والے لوگ زیادہ دیر نہیں رہیں گے، یہ صرف اس لئے پرامن رہے کہ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں، ان کا غصہ الیکشن میں نکلے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسی سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیکر ان کی حکومت بنائی، پہلے یہ اچھے تھے، حکمرانوں کے خلاف فیصلہ آیا تو عدالت پرحملے شروع ہوگئے۔