واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے سپریم کورٹ نے حکم دیا پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے۔ میرے خیال میں سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے۔
سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کے لیے ضروری ہے۔ بریڈ شرمین کا کہنا تھا امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے۔ امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکا انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے لاپتہ ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ پاکستان میں انتخابات جیتنے والے کو حکومت کرنے دینے سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے۔
رکن کانگریس مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا حامی حکومت تعلقات کے لیے آسان ہوتی ہے۔ محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔