ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
 ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے بعد ہلکی و تیز بارش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش ریکارڈ کی گئی ،سب سے زیادہ 14 ملی میٹر مسروس بیس پر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادل اب بھی کراچی میں موجود ہیں۔

ایک دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے بعد شارع فیصل، صدر، بزرٹہ لائن ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون اور کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس میں 14ملی میٹرریکارڈ کی گئی ، سرجانی ٹاون میں 8.2،جناح ٹرمینل2.8،اولڈ ایئرپورٹ2.2،کیماڑی1.5بارش ریکارڈ کی گئی ،صدر،بزرٹہ لائن ،فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب میں بارش برسانے والے بادل کراچی میں موجود ہیں ،ایک دو روز تک وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔