بھارت: گیس لیکیج سے 9 افراد ہلاک،متعدد کی حالت بگڑ گئی

مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل،سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا

               
April 30, 2023 · بام دنیا

نیو دہلی  (نیٹ نیوز) بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکیج کی وجہ سے 11 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق رہائشی علاقے میں ایک فیکٹری سے گیس لیک ہوئی تھی جس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورانتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔