اسلام آباد: تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں ایک پھر تاریخی لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا۔
حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور مذاکرات کا فائنل راونڈ منگل 2 مئی صبح 11 بجے تک چلا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے،ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلیے تیار ہو جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کاکہناتھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے۔
تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2023
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔