آب زم زم کے لیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے ، فائل فوٹو
 آب زم زم کے لیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے ، فائل فوٹو

عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں ملے گا؟

مکہ مکرمہ : عازمین حج کو آب زم زم کے لیے فی کس 5 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں بلکہ پیسوں کے عوض ملے گا، اور پاکستانی عازمین حج کو رواں برس آب زم زم کے حصول کے لیے 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ سعودی عرب کو یہ رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع وزارات مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ، 96 ہزار لٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا، اور آب زم زم کے لیے فی کس 5 ریال ادا کرنے ہوں گے۔ جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آب زم زم کے لیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 ریال بنتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے مؤقف پیش کیا ہے کہ عازمین حج سے آب زم زم کی قیمت نہیں بلکہ کین کی قیمت وصول کی جائے گی۔