اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو
اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

مردم شماری، اسد عمر نے ایم کیو ایم سے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند کی جائے، وزارتیں چھوڑی جائیں ، اگروزارتیں نہیں چھوڑی جاتیں تو یہ صرف سیاست کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آئین میں درج ہے ہر 10 سال بعد مردم شماری ہوگی،یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔

ان کاکہناتھا کہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے گئے تو وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراض کردیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے وہ انہوں نے خود کرائی تھی ، ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے عمل میں شفافیت ہونی چاہیے ، ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج سے بالکل خوش ہے،کچھ لوگ نہیں چاہتے پاکستان کے رہنے والوں کو صحیح شمار کیا جائے ، ایم کیو ایم نے وزیراعظم پر اعتماد اکااظہار کیا۔